October 16, 2026

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں چار سگی بہنوں نے گندم والی گولیاں کھا لیں

FB_IMG_1754828260679

سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں چار سگی بہنوں نے گندم والی گولیاں کھا لیں

تفصیلات کے مطابق بھلوال کے چک 7 شمالی کی چار سگی بہنوں نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے لڑکیوں کو پہلے بھلوال اور پھر ڈی ایچ کیو سرگودھا منتقل کر دیا ہے

ڈی ایچ کیو سرگودھا میں چاروں بہنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے انکے لئے بہت اہم ہیں

چاروں بہنوں میں تیرہ سالہ مصباح ، چودہ سالہ بشرہ، سولہ سالہ نایاب اور اٹھارہ سالہ علشبہ شامل ہیں، جنکو اس وقت طبی امداد دی جا رہی ہے

ڈاکٹروں کے مطابق لڑکیوں کا معدہ واش کر دیا گیا ہے ان میں سے تیرہ سالہ مصباح کی حالت انتہائی تشویشناک ہے

لڑکیوں کی والدہ کے مطابق میں گھر سے باہر تھی جب یہ افسوسناک وقوعہ پیش آیا، جب کہ کچھ لوگوں کا یہ کہنا کہ سوتیلی ماں سے جھگڑے کی بنا پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام مزید تفتیش کر رہے ہیں کہ لڑکیوں نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا ہے۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ ان بہنوں کی زندگی بچا لے اور انکو صحت کاملہ عطا فرمائے اور انکے تمام مسائل حل فرمائے آمین ثمہ آمین