سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیلدار ملک شاہد اقبال کی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیلدار ملک شاہد اقبال کی اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر ترقی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ حکومت پنجاب نے تحصیلدار ملک شاہد اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نورپورتھل پریس کلب کے صدر سیٹھ ثمر سلطان سمیت سینیئر صحافیوں ایم نور دین،راجہ نور الہی عاطف، ملک غلام جیلانی وڈھل ، تصور عباس بھٹی، سوشل ورکرز راجہ طارق مسعود ایاز اور ملک شوکت حیات کھارا نے تحصیلدار ملک شاہد اقبال کو بطور اسسٹنٹ کمشنر ترقی پانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہردلعزیز شخصیت کے مالک ملک شاہد اقبال کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے ۔ موصوف نور پور تھل میں بھی بطور نائب تحصیلدار فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں اوردیگر مختلف علاقوں میں بطور تحصیلدار فرائض منصبی سر انجام دے چکے ہیں ۔ ان کی بطور اسسٹنٹ کمشنر پروموشن پر عوامی سماجی حلقوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ قومی خدمت کے لیے حسب سابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔