November 17, 2026

جشنِ آزادی، وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کا دن ہے: چوہدری خوشی محمد جٹ

IMG-20250806-WA0426

جشنِ آزادی، وطنِ عزیز سے محبت کے اظہار کا دن ہے: چوہدری خوشی محمد جٹ
کمالیہ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف)
ملک کی ترقی، قانون کی پاسداری اور شجرکاری سے ہی آزادی کا اصل حق ادا ہو سکتا ہے

کمالیہ: امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی صرف تقریبات، جھنڈیوں اور آتش بازی تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ دن درحقیقت اپنے پیارے وطن پاکستان سے اظہارِ محبت کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 14 اگست کے دن یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم وطن کی بہتری، عوام کی فلاح، اور آئین و قانون کی پاسداری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔
چوہدری خوشی محمد جٹ نے مزید کہا کہ آزادی کی قدر وہی لوگ جانتے ہیں جنہیں یہ نعمت حاصل نہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اس نعمت کا شکر ادا کرتے ہوئے ملک کی ترقی، صفائی، شجرکاری اور باہمی اتحاد کے ذریعے ایک مثبت اور خوشحال معاشرہ قائم کریں۔
انہوں نے نوجوانوں کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے محبت صرف نعروں سے نہیں، بلکہ عملی خدمت اور دیانتداری سے ظاہر ہوتی ہے۔