اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 7.5 کروڑ کی 25 ایکٹر اراضی واگزار،
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 7.5 کروڑ کی 25 ایکٹر اراضی واگزار، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کے ہمراہ زیر نگرانی نواحی علاقہ 34 فور ایل میں 25 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروا لی، بھاری مشینری کی مدد سے غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی فصلوں کو تلف کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ ناجائز قابضین عرصہ دراز سے سرکاری اراضی کو زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے، واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریبا 7.5 کروڑ روپے ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے برخلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قبضہ مافیا کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔