November 17, 2026

ڈونگہ بونگہ مردہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام، شہریوں نے گاڑی پکڑ لی،مردہ جانور برآمد،ڈرائیور فرار

Screenshot_2025-08-04_190248

ڈونگہ بونگہ مردہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کی کوشش ناکام، شہریوں نے گاڑی پکڑ لی،مردہ جانور برآمد،ڈرائیور فرار
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سب ٹاؤن ڈونگہ بونگہ کے شہریوں نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردہ گائے کو لے جانے والی ایک مشکوک گاڑی کو پکڑ لیا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر مردہ جانور کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ گاڑی انتہائی مشکوک حالت میں مردہ گائے کو لے جا رہی تھی، جس پر مقامی افراد کو شک ہوا۔ شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا، تاہم گاڑی کا ڈرائیور موقع پا کر فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے مردہ جانور کو قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ مردہ گوشت کو ڈونگہ بونگہ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔علاقہ مکینوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث گروہ کو بے نقاب کیا جائے۔پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ گاڑی اور مردہ گائے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔