اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈی پی ایس اینڈ کالج اوکاڑہ کیمپس میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈی پی ایس اینڈ کالج اوکاڑہ کیمپس میں یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو سمیت سکول انتظامیہ اور ضلع بھر کے ڈی پی ایس اینڈ کالجز کے اساتذہ اور طالب علموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر بچوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی منظر کشی کرتے ہوئے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالب علموں نے کشمیریوں کے حق دل گرما دینے والی تقاریر بھی کیں اور سامعین کی خوب داد وصول کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کو خاموش تماشائی بننے کی بجائے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے روکتے ہوئے کشمیر سے فوری نکل جانے کے لیے دباؤ بڑھانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے خود ارادیت کے لیے یکجا ہے اور بہت جلد کشمیر میں آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی اور کشمیریوں کو ان کے تمام حقوق میسر ہوں گے، تقریب کے اختتام پر ملکی سالمیت و خود مختاری اور کشمیری برادری کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔