بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال بھکر میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کی
بھکر (راجہ نورالہی عاطف سے) یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال بھکر میں ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گا۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے کی
سیمینار میں ضلعی افسران، سرکاری اہلکار، طلباء و طالبات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی سخت مذمت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ استحصال کشمیر بھارت کی کھلی جارحیت کی علامت ہے۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
۔سیمینار کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی قیادت میں ضلع کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان بلوچ اور دیگر آفیسرز نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے اٹھائے بھارت کی ظلم۔و بربریت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔۔۔۔۔۔