*پستول کی صفائی کے دوران فائرنگ، بہن جاں بحق، بھائی شدید زخمی*
*پستول کی صفائی کے دوران فائرنگ، بہن جاں بحق، بھائی شدید زخمی*
لورالائی.لورالائی کے علاقے بازار خان صدیق محلہ میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران پستول کی صفائی کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھر میں پیش آیا جہاں پستول کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل گئی۔ گولی لگنے سے بہن موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بھائی کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال لورالائی منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ فائرنگ واقعی حادثاتی تھی یا کوئی اور پہلو بھی شامل ہے۔