*حق تلفی کی سزا* بدھ 06 اگست 2025 خصوصی کاوش: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*حق تلفی کی سزا*
بدھ 06 اگست 2025
خصوصی کاوش:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*سوال*
کوئی اگر کسی کا حق مارے تو اس کی سزا کیا ہے دنیا وآخرت میں؟
*جواب*
ناحق کسی کا مال کھانا ناجائز اور حرام ہے، ناحق مال کھانے والے پر قرآن و حدیث میں بہت سخت وعیدات وارد ہوئی ہیں، ایسے لوگ اپنے پیٹ میں آگ بھر رہے ہیں، بلکہ بعض کتبِ فقہ میں منقول ہے کہ ناحق مال کھانے والے سے ایک دانق (جو درہم کا چھٹا حصہ ہوتا ہے) کے بدلے میں اس کی سات سو مقبول نمازیں، حق دار کو دے دی جائیں گی،(فقط ایک دانق کے بدلے140 دن کی نمازیں) ظلم کوئی معمولی چیز نہیں ہے، ساری عبادتیں اس وقت ناکافی ہیں جب تک ظلم سے برات نہ ہو، ایک حدیثِ مبارک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ رضوان اللہ علیہم سے دریافت کیا کہ: ”تم مفلس کس کو سمجھتے ہو؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم نے عرض کیا کہ مفلس وہ ہے جس کے پاس درہم اور دینار نہ ہوں، اور مال واسبا ب نہ ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ملفس وہ ہے جو قیامت کے دن آئے اوراس نے نمازیں بھی پڑھی ہوں، اور روزے بھی رکھے ہوں، اور زکات بھی دیتا رہا ہو، مگر اس کے ساتھ اس نے کسی کو گالی دی تھی، کسی پر تہمت لگائی تھی، کسی کا ناحق مال کھایا تھا، ناحق خون بہایا تھا، کسی کو مارا تھا، اب قیامت میں اس کی یہ نیکی لے گیا اور دوسرا دوسری نیکی لے گیا، یہاں تک کہ اس کی نیکیاں ختم ہوگئیں، لیکن پھر بھی حق دار بچ گئے، تو پھر باقی حق داروں کے گناہ اس پر لاد دیے جائیں گے، یہاں تک کہ وہ گناہوں میں ڈوب کر جہنم میں پھینک دیا جائے گا، یہ ہے حقیقی مفلس۔“
لہذا جس کا مال ناحق لیا ہے اس کو واپس کرنا ضروری ہے، اگر وہ انتقال کرجائے تو اس کے ورثاء کو دینا لازم ہے
فتوی نمبر : 144110200105
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی
*وارثین ہوشیار*
اے لوگوں کے مال ناحق غصب کرنے والو اور وراثت میں حصہ وصول کرنے والو!
اس دن تمہارا کیا حال ہو گا جب آپ کے ساری نمازیں۔ سارے روزے۔ حج اور عمرے۔ زکواۃ و صدقات حتاکہ تمہارے سارے نیک اعمال مال غصب کرنے کے بدلے حقداروں کو دے دیئے جائیں گے۔
اے غاصبوں کے ورثاء آپ بھی اپنا محاسبہ دنیا میں ہی فرما لیں کیونکہ آپ نے بھی اپنے والدین کی وراثت سے حصہ وصول کیا ہے لہذہ آپ بھی ناحق غصب مال کے وجہ سے آپ بھی غاصبیت میں حصہ دار ہیں۔ اور ایسا نہ ہو کہ یوم حساب کو آپ بھی مجرموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں اور آپکے بھی سبھی اعمال حقدار کو دے دیئے جائیں اور آپ آخرت میں مفلس ہو جائیں۔ کیونکہ اصل انصاف تو بس اللہ کے ہاں ہوگا بہتر یہ ہے کہ اسی دنیا میں ہی اپنا حساب چکتا کر جائیں۔
وما علینا الا البلاغ المبین
Please visit us at
https://engineernazirmalik.blogspot.com