ہارون آباد(بیورو چیف عارف رضا ملک سے) 5 اگست کو بھارت نے جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ امراء جماعت اسلامی ہارون آباد
ہارون آباد(بیورو چیف عارف رضا ملک سے) 5 اگست کو بھارت نے جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ امراء جماعت اسلامی ہارون آباد
تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے ظالمانہ اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کی ذاتی حیثیت پر ڈاکہ ڈالا اور آئین میں ترمیم کر کے کشمیر کو بھارت کا حصہ بنا لیا۔ عبیدالرحمن چودھری و پروفیسر خالد سعید ریحان نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کو جماعت اسلامی ہارون آباد مسترد کرتی ہے اور پرزور مذمت کرتی ہے۔ جماعت اسلامی حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت اور اقدامات پوری دنیا کے سامنے ہیں اور اب وہ وقت آ چکا ہے کہ حکومت سفارتی طور پر پوری دنیا کی توجہ اس مسلئہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی اور اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیر کا باقاعدہ حل ہو اور اس کی اپنی آزاد حیثیت بحال ہو ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب تک کشمیر کا مسلئہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک امن و سکون نہیں ہو سکے گا۔