ریسکیو 1122 اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار ریسکیو 1122 فیصل آباد کے اہلکار پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہو گیا
ریسکیو 1122 اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ریسکیو 1122 فیصل آباد کے اہلکار پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہو گیا۔ سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے پرائیویٹ اسسٹنٹ یونس کو اینٹی کرپشن ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم یونس پر الزام ہے کہ اس نے ایک ملازم کا تبادلہ کروانے کے عوض دس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو جیسے حساس ادارے میں کرپشن کا سامنے آنا عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔