لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کی صحافت کے سرمایہ ءافتخار رانا کامران صفدر بطور ڈپٹی بیوروچیف جی ٹی وی لاہور مقرر، عوامی
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) لاہور کی صحافت کے سرمایہ ءافتخار رانا کامران صفدر بطور ڈپٹی بیوروچیف جی ٹی وی لاہور مقرر، عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ رانا کامران صفدر کا شمار سئینیر صحافیوں میں ہوتا ہے، اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔ موصوف نہایت ہردلعزیز، پروقار ،ملنسار، بردبار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں ۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے انہیں صحافتی حلقوں میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ صحافی برادری کی طرف سے نامور سئنیر صحافی رانا کامران صفدر کو جی ٹی وی نیوز میں ڈپٹی بیورو چیف لاہور کی زمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں رانا کامران صفدر مختلف الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے ساتھ وابستہ رہ کر اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ۔