اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلےکامرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔ گزشتہ روز بھی اسلام آباد اور پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔