November 24, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل میں محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے آفیسرز کی ایک

IMG-20250802-WA0222

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل میں محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے آفیسرز کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہو۔۔جس میں سی ای او ایجوکیشن شبیر احمد صابری ، ڈی۔ای۔او سیکنڈری محمد یاسین ساجد ، ڈی۔ای۔او ایلیمنٹری فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ملک شیر بہادر، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل خوشاب ملک قیصر اقبال کھارا اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ دوران میٹنگ گورنمنٹ ہائی سکول محلہ فاروق آباد نورپورتھل کے دہم کلاس سالانہ رزلٹ کے ٹاپر بچوں سے تعارفی نشست ہوئی۔ آفیسرز تعلیم نے سئینیر ہءڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوءے ہونہار بچوں کو بھی خوب داد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں خوب محنت کرنے کی تلقین بھی کی۔ بعدازاں جملہ آفیسرز تعلیم نےڈپٹی ڈی ای او آفس مردانہ نورپورتھل میں قومی شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے اور وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کی اہمیت پر زور دیا ۔