اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا بنگلہ گوگیرہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ، انہوں نے حاجی چوک میں عوامی شکایات
اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا بنگلہ گوگیرہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ، انہوں نے حاجی چوک میں عوامی شکایات کی ازالہ کے سلسلہ میں ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی حاجی چوک اور اس کے اطراف سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کے ذریعے تمام علاقہ کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری جب نواز نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات اور بارشی پانی کی نکاسی کے لیے عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا حل فوری طور پر ممکن بنایا جا سکے اور انہیں بہترین میونسپل سروسز فراہم کی جا سکیں۔