November 24, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے 14اگست کی تیاریوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے

IMG-20250802-WA0223

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے 14اگست کی تیاریوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جوہر آباد اور خوشاب کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی، ایس ڈی او ہائی وے، سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل، ستھرا پنجاب ودیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے سیٹلائیٹ ٹاوُن خوشاب میں صفائی کی صورتحال اور گندے پانی کے تالابوں کو جائزہ لیا گندے پانی کے تالابوں پر تحفظات کا اظہار کیا،میونسیپل کمیٹی کے عقب سٹرک کنارے تجاوزات فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کئے اس کے علاوہ سی ای او ایم سی کو صفائی کے بہتر انتظامات، 14اگست کے موقع پر نیو لاری اڈا خوشاب کے دونوں گیٹ کو لائیٹس،جھنڈیوں ، سر سبز پرچم سے سجایا جائے کلمہ چوک میں بھی 14 اگست کے موقع پر انتظامات کئے جائیں شوالہ سیم نالہ کی صفائی کا جائزہ ، کٹھہ چوک ،مدھانوالہ چوک، محلہ دتے والی میں صفائی انتظامات کو چیک کیا ستھرا پنجاب،سی ای او ایم سی خوشاب کو صفائی کے کلین سویپ انتظامات کرنے کی ہدایت کی بعد ازاں ماڈل بازار انتظامیہ کو 14 اگست کی مناسبت سے سجانے ،سی ای او ایم سی جوہر آباد کو جہاز چوک فلائی اورز کو جھنڈے جھنڈیوں سے سجانے کے احکامات جاری کئے گندم گوداموں میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا سرکٹ ہاوُس کی حال ہی میں گرنے والی دیواروں کا جائزہ اور دوبارہ جلد تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔