خبر شامل کرتے ہیں سکھر سے بیروچیف سید نصیر حسین زیدی کی روبوٹ کے مطابق آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے یومِ مطالبات پر واپڈا کی نجکاری کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہو
خبر شامل کرتے ہیں سکھر سے بیروچیف سید نصیر حسین زیدی کی روبوٹ کے مطابق آل پاکستان واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے یومِ مطالبات پر واپڈا کی نجکاری کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہو دھرنا،نعریبازی،ملازمین کیساتھ کسی قسم کی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔رہنماؤں کا اظہار خیال
محنت کشوں کے کمانڈر سیپکو نثار احمد شیخ کی ہدایت پر ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے یومِ مطالبات کے موقع پر واپڈا کی نجکاری،مہنگائی اور ملازمین کے دیرینہ مسائل کے خلاف سرکل دفتر تا سکھر پریس کلب تک ملازمین کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور احتجاجی۔ دھرنا دیتے ہوئے نعریبازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت خلیل احمد ڈومکی، شجاعت حسین گھمرو،سید ماجد حسین شاہ،عبدالخالق ساوند، عقیل احمد دایو،اشفاق احمد مہر،ہدایت اللہ،عبدالمالک سومرو،نذر میمن و دیگر رہنما کررہے تھے جبکہ مظاہرے میں سکھر زون اور گھوٹکی زون کے تمام عہدیداران کے علاوہ جی ایس سی،جی ایس او،ایم اینڈ ٹی،کمپیوٹر،ایف ڈی،ایس اینڈ آئی،فیلڈ اسٹور،ٹریننگ سینٹر، آر او آفس،سرکل،تمام ڈویژنز و سب ڈویژنز کےملازمین نے بھرپور شرکت کی۔رہنماؤں نے مظاہرےو دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور سیپکو انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری فوری طور پر روکی جائے کیونکہ یہ قومی ادارہ ہے اور اس کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین اور ان کے خاندان متاثر ہوں گےانہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے