*تھانہ اے سیکشن کی حدود بیراج کالونی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت سمیت دو ملزمان گرفتار اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد، دو ساتھی فرار*
سکھر بیورو چیف۔ سید نصیر حسین زیدی
*پریس ریلیز*
*02 اگسٹ 2025*
*سکھر پولیس مقابلہ*
*تھانہ اے سیکشن کی حدود بیراج کالونی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت سمیت دو ملزمان گرفتار اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد، دو ساتھی فرار*
ڈاکو واردات کے ارادے سے روڈ پہ موجود تھے کہ پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس تعاقب کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو ماسٹر چابی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ دوساتھی فرار
گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت *معشوق علی ابوپوٹو* جبکہ دوسرے کی شناخت *محمد یونس بیھن* کے نام سے ہوئی
گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمہ گولیاں اور دوسرے سے ماسٹر چابی برآمد کی گئی۔
گرفتار ڈاکو چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
گرفتار زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر فرار ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈاکووں کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے
*ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش کا پیغام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان*
*ترجمان سکھر پولیس*