November 24, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ )پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک۔ کے

20250802_133817

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ )پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی خصوصی ہدایت پر ملک۔ کے دیگر شہریوں کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی معرکہ حق اور جشن آزادی کو شایان و شان طریقے سے منانے کیلئے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام مرکز اہلسنت جامع مسجد نبوی حنفیہ پیر مراد شاہ مائیکرو کالونی سکھر میں پروقار تقریب بعنوان شجر کاری منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ،مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک علامہ نور احمد قاسمی سمیت پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر محمد رضوان قادری،محبوب جاگیرانی، اظہار علی اعوان ،عبدالصمد قادری ،عبدالنبی قاسمی ،خالد قاسمی ،ریاض چوہان،غلام محمد مہر ،سجاد مگسی، مصطفیٰ گڈانی ،اظہر اعوان عبدالوحید دایو علاقہ معززین و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی آغاز تقریب شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے پاکستان ذندہ باد افواج پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے تقریب میں مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک علامہ نور احمد قاسمی نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان سنی تحریک علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کی جانب سے معرکہ حق 78 ویں یوم آزادی کے جشن پر مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کے ذریعے پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے شجر کاری مہم بھی اسی کاحصہ ہے انشاء اللہ معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگا کر جشن منایا جائیگا اور افواج پاکستان کے شہداء اور ہیروز کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی تقریب گھنٹہ گھر چوک پر منعقد ہوگی اور معرکہ حق جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا جائیگا اور ریلیاں نکالی۔ جائیگی اور سیمینار منعقد کروائے جائینگے تقریب میں انہوں نے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کو مائیکرو کالونی میں پانی کی بندش و دیگر بنیادی و مسائل سے بھی آگاہ گیا اورعلاقے کے مسائل سامنے رکھے تقریب سے خطاب کے دوران ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے شرکاء تقریب کو یقین دلایا کہ مائیکرو کالونی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ترجیع بنیاد پر ان کاموں جلد مکمل کرینگے تاکہ علاقہ مکینوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نا ہو انہوں نے پاکستان سنی تحریک کی جانب سے معرکہ حق جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم کے آغاز کو سراہاتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق جیت کا جشن و جشن آزادی کے موقع پر شجر کاری کی مہم ایک بہت ہی مثبت اور تعمیری عمل ہے جو نہ صرف ماحول کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے بلکہ یہ حب الوطنی کے جذبے کو بھی بڑھ