November 24, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی گردوارہ مسلم کمیونٹی کا اجلاس

IMG-20250802-WA0161

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

گردوارہ مسلم کمیونٹی کا اجلاس

گزشتہ دنوں اوکاڑہ شہر کے علاقہ حق بازار
بی بلاک میں قائم تاریخی بلڈنگ
گردوارہ المشہور مرونڈے والا چوک میں انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں گردوارہ بلڈنگ کے رہائشی اور چاروں اطراف کے دکاندار حضرات نے شرکت کی ، میٹنگ کا مقصد رہائشی و دکاندار حضرات میں اتفاق اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ تھا ۔ اجلاس میں موجودہ موسم اور سیاسی حالات و دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ، رہائشیوں اور دکانداروں کی بہتری اور فلاح کیلئے تمام نکات پر غور و فکر کیا گیا ، شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اور کئی اہم فیصلوں پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔ اس موقع پر چار افراد کی کمیٹی تشکیل دی گئی جن کو فیصلہ سازی و رابطہ کے فروغ اور اہم ہنگامی معاملات جیسے موسمی تبدیلی قدرتی آفات و اتحاد کو خطرات جیسے معاملات میں بھرپور متحرک ہونے پر زور دیا گیا۔ کمیٹی کے نامزد کردہ کارکنان رانا ندیم انجم اور قاسم زبیر رہائشی علاقہ اور دکاندار حضرات میں حسن نظام الدین اور محمد عمران کو فرائض سونپے گئے ، اور اجلاس کے اختتام میں تمام شرکاء نے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رانا محمد عمران کو اپنا لیگل ایڈوائزر منتخب کیا۔