معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق،اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ایم آصف قمر ہارون ث( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی
معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق،اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ایم آصف قمر
ہارون ث( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی صحافی سماجی کارکن ایم آصف قمرکے بیٹے یاسر آصف نے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی دوست احباب جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد نے مبارکباد دی۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایم آصف قمر نے کہا کہ طالبعلم قوم کا سرمایہ ہیں۔ہمارے ادارہ کا بہترین رزلٹ طالبعلموں کے ساتھ اساتذہ اور والدین کی انتھک محنتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ تمام طالب علم انشاءاللہ آئندہ بھی شاندار رزلٹ اور بہترین کارکردگی کیلئے محنت اور کوشش حسب سابق جاری رکھیں گے۔