جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء) کارپوریٹ فارمنگ نامنظور… جے یو آئی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ، مارچ اور دھرنا۔خبر کے مطابق جمعیت علماءِ اسلام
جیکب آباد: ( نمائندہ دعاء) کارپوریٹ فارمنگ نامنظور… جے یو آئی کا بڑا احتجاجی مظاہرہ، مارچ اور دھرنا۔خبر کے مطابق جمعیت علماءِ اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جیکب آباد میں جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری مولانا سلیم اللہ بروہی، حافظ میر محمد بنگلانی، ڈاکٹر خلیل احمد کوسو، در محمد ڈول، حاجی محمد عباس بنگلانی، مولانا عبدالوحید بروہی، عبدالقادر چنو، مولانا عبدالمالک گھنجیو، مولانا نصراللہ گھنجیو، اسد اللہ حیدری، مولانا تاج محمود بھٹی، عرفان علی لہر، مولانا محکم الدین بروہی، محمد الیاس بروہی، مولانا سراج احمد ڈول، قاری عبدالوھاب لاشاری، سالار میر حسن برڑو، مولانا مولابخش بکرا نی، قاری ریاض احمد ٹانوری، محمد حنیف برڑو، تاج امروٹی اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں مدرسہ قاسم العلوم سے نکالا گیا، جس میں شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے۔ مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور ایئرپورٹ پر دھرنا دیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو فروخت کی جا رہی ہیں، جو سندھ کے ساتھ ایک اور بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مقامی ہاریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے۔ مقررین نے کها کہ زمینیں مقامی آبادگاروں کو الاٹ کی جائیں، اور جو سہولیات بجلی، کھاد، پانی وغیرہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دی جارهی ہیں، وہ مقامی کسانوں کو فراہم کی جائیں تو یہ زیادہ فائدہ مند ہوگا۔احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ کی پالیسی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔