*گرین ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، بیٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جواء کرانے والا بکیا گرفتار*
*گرین ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی، بیٹ پرو ایپ کے ذریعے آن لائن جواء کرانے والا بکیا گرفتار*
لاہور (گرین ٹاؤن):
گرین ٹاؤن پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جواء کروانے والے بکیا غلام نبی کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم “بیٹ پرو” ایپ کے ذریعے غیر ملکی اور ورلڈکپ کرکٹ میچز پر جواء کراتا تھا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 35 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایس پی رانا حسین طاہر نے واضح کیا کہ:
> “جواء جیسے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔”