*ڈولفن سکواڈ کا اعزاز: 25ویں ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی*
*ڈولفن سکواڈ کا اعزاز: 25ویں ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی*
لاہور:
ڈولفن سکواڈ نے پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ 25ویں ووشو کنگفو چیمپئن شپ میں “ساندوانگ ووشو” مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔
ڈولفن اہلکاروں نے باکسنگ کیٹیگری میں دوسری (سلور) اور تیسری (برونز) پوزیشنز بھی اپنے نام کیں، جس پر ادارے کو فخر ہے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے اعزاز یافتہ اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
ایس پی ڈولفن نے کہا:
> “ڈولفن فورس صرف جرائم کے خلاف نہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سبقت لے جا رہی ہے۔ یہ ہمارے جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”