*ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کا سلسلہ جاری*
*ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کا سلسلہ جاری*
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں پچاس سے زائد شہریوں کی شکایات خود سنیں۔
شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے براہِ راست کچہری میں شامل رہے۔
🔸 جائیداد فراڈ، ٹریول ایجنٹس کی دھوکہ دہی پر فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے۔
🔸 اکیس کروڑ روپے کے بڑے فراڈ کی انکوائری ایس پی صدر کو سونپ دی گئی۔
🔸 بوڑھی ماں پر تشدد کے معاملے پر ایس ایچ او راوی روڈ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
🔸 شہریوں کو قانونی مشورے اور رہنمائی بھی موقع پر فراہم کی گئی۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا:
“ہر شکایت کو سننا اور فوری حل نکالنا ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کی آواز کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔”
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی جرم یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر 15 پر کال کریں۔