جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں شوگر سپلائی کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرخوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ڈی ای او انڈسٹریز عبداللہ، ، کوہ نور شوگر ملز کے نمائند گان اور انجمن تاجران جوہرآباد خوشاب ،نوشہرہ، قائدآباد، نور پور کے علاوہ ڈیلرز کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کو شوگر ملز انتظامیہ اور تاجران نے بریفنگ دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ چینی کی سپلائی ایف بی آر میں رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کریں چاروں تحصیلوں کے رجسٹرڈ نمائندگان کو کوہ نور شوگر ملز جوہرآباد سے چینی سپلائی میسر ہو گی۔ ملز ایسوسی ایشن اور مالکان پہلے اپنے اضلاع کو ترجیح دے گاپہلے موجودہ ڈیمانڈ کے مطابق چینی کوٹہ دیا جائے گا بعد میں دوسرے اضلاع کو انتظامیہ اور ملز ایسوسی ایشن کمیٹی کی مشاورت سے چینی فراہم کریں چاروں تحصیلوں کے انجمن تاجران وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں پیرا فورس بازاروں اور دیگر مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے ذخیرہ اندوزوں اور سرکاری ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو گا کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی چاروں تحصیلوں کے انجمن تاجران اور صدور نے اجلاس کو مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چینی کے طے شدہ نرخوں اور ڈی سی ریٹ اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]