October 20, 2026

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ المصطفی فاونڈیشن غریبوں کے لیے چھوٹے چھوٹے کام کرکے ریلیف دینے میں مصرؤف ھے۔آج منصور آباد میں

IMG-20261020-WA0083

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
المصطفی فاونڈیشن غریبوں کے لیے چھوٹے چھوٹے کام کرکے ریلیف دینے میں مصرؤف ھے۔آج منصور آباد میں فری میڈیکل اینڈ الٹرساؤنڈ کیمپ المصطفی مرکز بلال کلینک روضہ پارک میں لگایا گیا جس میں المصطفی فاؤنڈیشن میڈیکل مشن کے انچارج ڈاکٹر کاشف نوید اور انکی ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔اس موقع پر میزبان کیمپ ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔میاں ابرار ضیاء۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔میاں عمران مصطفائی۔ملک محمد اسلم۔نے کیمپ کے بہترین انتظامات کیے تھے۔کیمپ میں ایک سو سے زائد الٹراساؤنڈ کیے گے اور مریضوں کو ادویات کے ساتھ کونسلنگ بھی کی گی۔کیمپ میں 50%ڈسکاؤنٹ پر لیب ٹیسٹ بھی کیے گے۔اس موقع پر چیرمین ڈاکٹر خالد حسین شہزاد نے کیمپ کا وزٹ کیا اور کہا کہ المصطفی فاؤنڈیشن غریب آبادیوں میں چھوٹے چھوٹے ریلیف کے کام کرکے مستحق افراد میں خوشیاں بانٹ رھی ھے۔دور دراز علاقوں میں جہاں صحت تعلیم کی سہولیات نہ ھونے کے برابر ھیں۔المصطفی فاؤنڈیشن ایسے علاقوں میں فری اکیڈمیاں اور میڈیکل کیمپس کے ذریعے غریبوں میں سردرد کی پیناڈول دینے کی کوشش کررھی ھے۔مخیر حضرات المصطفی فاؤنڈیشن کے اس مشن میں تعاون کریں۔غریب کو سر درد کے لیے ایک پیناڈول عطیہ کریں