ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 187/9-ایل میں مقامی فلاحی تنظیم جانباز ویلیفئیر سوسائٹی کے
ساہیوال (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 187/9-ایل میں مقامی فلاحی تنظیم جانباز ویلیفئیر سوسائٹی کے تعاون سے سمر لائف سکلز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال تنویر احمد غزالی اور محمد شہزاد انجم اے ای او تھے۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیمپ کے انعقاد کو ایک شاندار تربیتی اقدام قرار دیا اور سکول ہیڈماسٹر فیضان خالد ڈوگر و ٹیم جانباز ویلفیئر سوسائٹی کی تعلیمی و فلاحی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب میں شریک طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ جانباز ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران واراکین، والدین اور اہل دیہہ نے شرکت کی۔
آخر میں سکول ہیڈماسٹر فیضان خالد ڈوگر اور ٹیم جانباز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مہمانِ خصوصی جناب تنویر احمد غزالی سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔