October 27, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جمیعت علمائے اسلام تحصیل ہارون آباد مجلسِ عاملہ کا اجلاس بمقام دفتر جمعیت علماء اسلام هارون آباد میں انعقاد پذیر ہوا

20250730_162247

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)جمیعت علمائے اسلام تحصیل ہارون آباد مجلسِ عاملہ کا اجلاس بمقام دفتر جمعیت علماء اسلام هارون آباد میں انعقاد پذیر ہوا جس کی
سرپرستی مفتی نور محمد مولانا عطاء اللہ نے کی
اجلاس کی صدارت حافظ وحید احمد اعوان تحصیل امیر ہارون آباد نے کی اجلاس میں چند فیصلے کئے گئے ۔جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
(1) جو ساتھی تحصیل کا عہدہ چھوڑ کر ضلع میں چلے گئے انکی جگہ نئے ساتھیوں کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
(2) جمعیت کے نئے شعبہ بنائے گئے ہیں ۔
1-وکلاء ونگ
اسمیں محترم جناب سید محسن احمد قاضی ایڈووکیٹ صاحب کا نام شامل کیا گیا ۔
2-تاجر ونگ
ملک محمد راشد، ملک محمد مشتاق، ملک امیر معاویہ اور ملک عبد الصبور کا نام شامل کیا گیا
3-شعبہ نوجوانان
بھائی جواد، محمد سلطان جوئیہ، عبدالودود، میاں خان، محمد نعیم کا نام شامل کیا گیا ہے
4-اقلیت و نگ
5- اساتذہ و نگ (ان دو شعبوں کو بھی جلد بحال کیا جائے گا
اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی ان میں مولانا وحید احمد اعوان مولانا تبریز مولانا فیصل اکرم مولانا قاری حبیب اللہ خلیفہ محمد أشرف ناظم حسین قاری عامر ساقی ملک محمد راشد حافظ سلطان جوئیہ قاری صدیق محترم عبدالقدوس
محترم عبدالصبور
محترم عبدالودود
ابوبکر مولوی حزب اللہ اعوان
اور دیگر احباب شامل تھے