*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی رءوف مارکیٹ کی 83 دکانوں کی کرایہ کے لئے نیلامی کروائی گئی اس
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ()میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا سلسلہ جاری ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) فرخ عتیق خان کی زیر نگرانی رءوف مارکیٹ کی 83 دکانوں کی کرایہ کے لئے نیلامی کروائی گئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو کامران بشیر ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر سورٹھ مبشرسمیت انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کا عمل احسن انداز میں جاری ہے تاجران سرکاری دکانوں کی نیلامی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ کاروباری حضرات کو اپنے روزگار کا بہتر موقع مل سکے ۔