ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل انتظامیہ ہارون آباد کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ عمر مختار نے کی۔
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تحصیل انتظامیہ ہارون آباد کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد،ریلی کی قیادت چیف آفیسر بلدیہ عمر مختار نے کی۔
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی یوم استحصال کشمیر کے احوالے سے چیف آفیسر بلدیہ عمر مختار کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں مختلف محکموں کے افسران،پولیس،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے بینز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ریلی بلدیہ آفس سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتے چیف آفیسر بلدیہ آفس پہنچنے پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے اختتام پر چیف آفیسر بلدیہ عمر مختار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا گیا آزادی کو سلب کرنا بھی کسی بڑی دہشت گردی سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت کا خاتمہ بنیادی طورپر کشمیر کی آزادی کا خاتمہ ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کی سیاسی،سماجی اخلاقی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گی ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔