*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ ۔ممبرقومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ ۔ممبرقومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر قیادت یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ سورٹھ مبشر، صدر ڈسٹرکٹ بار راو محمد اشرف،سمیت دیگر محکموں کے افسران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی
ریلی کا آغاز سائرن بجا کرکیا گیا اور 1 منٹ خاموشی اختیار کی گئی
اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بھی لگائے
بھارت نے نہتے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ممبرقومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ممبرقومی اسمبلی
5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کے زریعے کشمیریوں کے انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی۔ چوہدری ندیم عباس ربیرہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تمام عالم اسلام سراپہ احتجاج ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر
بہت جلد کشمیری بہن، بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر
کشمیر کے افق پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان
شرکا نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی
قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سید جمیل حیدر شاہ کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے بھی ریلی نکالی گئی