October 29, 2026

میلسی (بیو رو چیف ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ کرم پور کا ڈکیتی اور چوری میں ملوث گینگ کیخلاف کریک

20250728_123934

میلسی (بیو رو چیف ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایات پر پولیس تھانہ کرم پور کا ڈکیتی اور چوری میں ملوث گینگ کیخلاف کریک ڈاؤن مختلف کاروائیوں کے دوران سرقہ بالجبر اور چوری میں ملوث 3 گینگ ہائے کے 11 ممبران گرفتار، 19 مقدمات ٹریس، 83 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال نے تھانہ کرم پور میں ایس ایچ او تھانہ کرم پور زاہد حسین گل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلی کاروائی کے دوران سرقہ بالجبر عظیم عرف جیمی گینگ کے 5 ممبران کو گرفتار کرکے 7 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 26 لاکھ 36 ہزار روپے مالیتی 52 عدد سولر پلیٹس، انورٹرز، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل برآمد کئے دوسری کاروائی کے دوران وہیکل چور جاوید عرف جیدی گینگ کے 4 ممبران کو گرفتار کرکے 7 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 36 لاکھ روپے مالیتی 6 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز اور ایک عدد چوری شدہ آلٹوکار برآمد کی،تیسری کاروائی کے دوران مویشی چور عمران عرف مانی گینگ کے 2 ممبران گرفتار کرکے 5 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 20 لاکھ 60 ہزار روپے مالیتی چوری شدہ مویشی اور متفرق سامان برآمد کیابرآمد شدہ مال مسروقہ کو معززین علاقہ کی موجود میں اصل مدعیان کے حوالے کیا گیا ایس ڈی پی او سرکل میلسی سعید احمد سیال نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج بنی ہوئی تھی جن کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی ایس پی میلسی نے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایاجا رہا ہے