October 29, 2026

میلسی (بیو رو چیف )سرکل میلسی پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث تحصیل میلسی میں منشیات فروشی و نوشی کنٹرول سے باہر ہوچکی مشہور ریکارڈ یافتہ چرس اور شراب فروش

20250728_123934

میلسی (بیو رو چیف )سرکل میلسی پولیس کی مجرمانہ غفلت کے باعث تحصیل میلسی میں منشیات فروشی و نوشی کنٹرول سے باہر ہوچکی مشہور ریکارڈ یافتہ چرس اور شراب فروش ڈیلروں نے خفیہ طریقوں سے چرس شراب بیچنا شروع کر رکھا ہے اسی طرح دیگر علاقوں بھی منشیات فروشی عام ہوچکی ہے اور آسانی سے دستیاب ہونے کے باعث نوجوانوں کی کثیر تعداد اس لت میں مبتلا ہوچکی ہے نو عمر بچے طلباء بھی چرس نوشی کو فیشن کے طور پر اپنانے لگے جوکہ تشویش ناک امر ہے والدین سخت پریشانی سے دوچار ہیں پولیس فرضی کاروائیوں تک محدود ہوچکی ہے مخبری سسٹم کمزور ہونے سے معاشرتی جرائم میں روز بروز اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ کئی منشیات فروشوں کی سرپرستی ماہانہ منتھلی کے عوض کرتے ہیں سماجی حلقوں نے آرپی اوملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔