خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم اور وویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ” صحافی خواتین کی صحافتی خدمات اور درپیش مسائل،” کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس منعقدہ گرینڈ ایونٹ نے یہ ثابت کر دیا کہ نیشنل و ویمن
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم اور وویمن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام ” صحافی خواتین کی صحافتی خدمات اور درپیش مسائل،” کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اس منعقدہ گرینڈ ایونٹ نے یہ ثابت کر دیا کہ نیشنل و ویمن جرنلسٹس فورم (نجف) خواتین صحا فیوں کی واحد خالصتاً غیر سیاسی تنظیم ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد ہی خواتین صحافیوں کے حقوق ، خودمختاری،خوشحالی اور ترقی کے لیے کام کرنا ھے۔ اس پر وقار تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دست راست عظمی ا بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے خواتین صحافیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی۔ مہما ن خصوصی عظمیٰ بخاری نے ” صحافی خواتین کی صحافتی خدمات اور درپیش مسائل،” کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں صحافی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری صحافی خواتین جہاد کر رہی ہیں جنہوں نے نا مساعد حالات کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا مجھے خوشی ہے کہ یہ خواتین صحافیوں کی پہلی تنظیم ہے اور یہ وومن جرنلسٹس کی بہبود کے لئے اٹھایا گیا مثبت اقدام ہے جس کے لئے تنظیم کی روح رواں صدرسنئیر صحافی فرزانہ چوہدری کی کاوشیں قابل صد ستائش ہیں۔ صوبائ وزیر نے یہ یقین دلایا کہ وہ نجف کی طرف سے صحافی خواتین کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے انہیں سیکوٹی سکیم میں شامل کرنے کے علاوہ میٹرو، سپیڈو،اور اورنج ٹرین فری سفری پاس کی فراہمی سمیت خواتین صحافیوں کی بہبود و ترقی کےلئے پیش کی گئی تمام تر سفارشات اور گزار شات کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تک پہنچائے گی۔ اور ان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں ان کی حکومت صحافی خو اتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ انکے ساتھ کھڑی رہے گی۔اس موقع پرنیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی صدرفرزانہ چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تنظیم وزیر اطلاعات عظمی ا بخاری کی تہہ دل سے مشکور ہے کہ انہوں نے مکمل طور پر خواتین صحافیوں کے لئے سجائی گئی محفل میں اپنی روشنی سے جلا بخشی ۔اور اب ہم نے نجف کی صورت میں جو چراغ جلایا ہے انشاءاللہ اس کی روشنی سے ہر صحافی خاتون کا مستقبل منور ہو گا ۔ صدر فرزانہ چوہدری نے حکومت سے عوام دوست گھر جیسی اسکیم میں خواتین صحافیوں کے لئے خصوصی کوٹہ رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس کے ساتھ سا تھ انہوں نے صحافی خواتین کا فری لیپ ٹاپ کا مطالبہ بھی کیا ۔ عورتوں کی تنظیم وومن ان سٹرگل فار ایمپاورمنٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشری ا خالق نے صحافی خواتین کی تنظیم نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کے قیام پر صدر فرزانہ چوہدری کو مبارکباد دی اور کہا خواتین صحافیوں کی ترقی اور جدوجہد کے لئے ہمیشہ ان کاساتھ دیں گے۔اس تقریب کا مرکز و محورسینئر صحافی خواتین تھیں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کر کے اس کو چار چاند لگا دئے تھے ۔ نجف کی جانب سے سینئر صحافی خواتین کی صحافتی خدمات پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور وکلا سیاست کے کنگ میکر عاصمہ جہانگیر گروپ منصورالرحمان خان آ فریدی نے صحافی خواتین کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا خواتین صحافیوں کے مسائل وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے۔تاکہ خواتین کو ایک خاتون وزیراعلی اپر فخر محسوس ہو ۔ منصور الرحمان خان آفریدی نے صحافی خواتین کے فری مقدمات لڑنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں کے کہا صحافی خواتین کے لیگل مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں۔اس موقع پر سابق ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ مقدس طاہرہ نے کہا صحافی خواتین کے کام کا دائرہ کار محدود نہیں رہا ۔اس لیے ان کی صحافتی خدمات قابل ستائش ہیں۔فرزانہ چوہدری نے صحافی خواتین کو نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ایک ناقابل فراموش کام کیا ہے۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے وکیل امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل مرید علی بھٹہ نے بھی اظہارخیال کیا۔ تقریب میں تلاوت قرآن پاک اور نعت گوئی کی سعادت میمونہ یوسف نے حاصل کی جبکہ کمپئرنگ کے فرائض سعدیہ مقصود نے بطریق احسن سرانجام دیئے۔ تقریب میں کثیر تعداد صحافی خواتین نے شرکت کی اور صحافی خواتین کی صحافتی خدمات اور مسائل پر بھی گفتگو کی جن میں سعدیہ قریشی،فرح ہاشمی،فاخرہ تحریم، رفیعہ اکرام، شہر بانو کے نام قابل ذکر ہیں۔ سینئر صحافی خواتین میں خالدہ یوسف،سعدیہ صلاح الدین، فاطمہ مبشر،ام فروا،عامرہ ملک، فوزیہ گوہر، عفت علوی،خولہ راشد، فوزیہ حامد، نجف عہدےداران میں سینئر نائب صدر سدرہ عاصم، نائب صدر اذکا مقصود،جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار،فناس سیکرٹری رابعہ عظمت، سینیر جوائنٹ سیکرٹری غلام زہرا،جوائنٹ سیکرٹری مصباح چوہدری، ممبر گورننگ باڈی مبشرہ سلطان، ممبر گورننگ باڈی اقرا مغل، ممبر گورننگ باڈی نبیلہ اکبر، ممبر گورننگ باڈی غزالہ عصمت، صوفیہ یزدانی، فوزیہ سلطانہ ہما میر، روبا عروج ، شمائلہ اقبال، تابندہ زاہد ندیم، آ ئرہ ندیم، فوزیہ ارسلان تہزین طاہر۔عائشہ،مریم شاہ،عالیہ خان، عائشہ شہاب، عافیہ مقبول جہانگیر، مدیحہ کنول ودیگر شامل ہیں
۔آخر میں صدر نیشنل وومن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری نے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ بخاری کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب میں خصوصی شرکت فرما کر صحافی خواتین کی حوصلہ افزائی کی۔ صدر نے تقریب کے کامیاب انعقاد کے لئے سدرہ عاصم اور ازکی مقصود کو خراج تحسین پیش کیا اور وائز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشری ا خالق اور ان کی ٹیم کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔