October 29, 2026

بیورو چیف میلسی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضوع دھلو میں دن دہاڑے چوری کی واردات موضوع دھلو کے رہائشی محمد الیاس ولد شیر محمد کے گھر دن دہاڑے چوری کی

IMG-20250730-WA0180

بیورو چیف میلسی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے موضوع دھلو میں دن دہاڑے چوری کی واردات موضوع دھلو کے رہائشی محمد الیاس ولد شیر محمد کے گھر دن دہاڑے چوری کی واردات غریب مزدور محمد الیاس جو کہ دل کا مریض ہے ان کے گھر سے شام 5:30 بجے دن دہاڑے نہ معلوم چور نے گھر کے سارے تالے توڑ کر تقریباً 4 لاکھ کے قریب نقدی رقم اور 1/5 تولہ سونے کے زیورات جو الیاس نے اپنے بیٹے معین کی شادی کے لیے بنوائے ہوئے تھے محمد الیاس کا کہنا ہے کہ ہماری تمام جمع پونجی اور زیورات چوری ہوگیے محمد الیاس کا کہنا ہے کہ ہم شام 5 بجے کرم پور رسم قل شریف پر گیے تھے اور تقریباً 6:30 بجے محمد الیاس کا بیٹا محمد معین اپنے گھر پر آیا تو گھر کے تمام تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر پریشانی میں نڈھال ہوگیا اور محلے والوں کو اکٹھا کیا اور تمام صورت حال محلے والوں کو دکھائی اور اپنے ابو کو کال کی اور 15 پر بھی کال کی 15 کی کال پر فوری ایکشن ASI محمد آصف اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچے اور تمام صورت حال دیکھ کر محمد الیاس کو اور محلے والوں کو یقین دہانی کرائی ASI محمد آصف نے کہا انشاءاللہ چور ہمارے ہاتھوں بچ نہیں سکتا جلد چور انشاءاللہ سلاخوں کے اندر ہوگا