October 29, 2026

لاڑکانہ.رپورث دعانیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سںدھ

IMG-20250730-WA0174

لاڑکانہ.رپورث دعانیوز بیوروچیف عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سںدھ

لاڑکانہ ڈویژن کے قمبر شہدادکوٹ ضلع میں ایس ایچ او تھانہ بہرام کا شراب پی کر نوجوان پر غیر انسانی تشدد.

نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے..

شہری ایکشن کمیٹی بہرام کا ڈی آئی جی لاڑکانہ سے واقع کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ بہرام عبدالمجيد ناریجو کے خلاف کیس داخل کرنے کا مطالبہ…

انصاف کی عدم فراہمی پر مغیری اتحاد پاکستان اور شہری ایکشن کمیٹی بہرام کی جانب سے مئین شاہراہوں پر دھرنے دینے کا اعلان..

تفصيلات کے مطابق.

لاڑکانہ ڈویژن کے ضلع قمبر شہدادکوٹ میں بہرام تھانہ کے ایس ایچ او عبدالمجيد ناریجو نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر علی گل مغیری نامی نوجوان پر غیر انسانی تشدد کی حدیں پار کر دی.

نوجوان علی گل مغیری کو انتہائی تشویشناک حالت میں ٹرامہ سینٹر لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے.

ایس ایچ او تھانہ بہرام کے ایسے عمل کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی بہرام سمیت مغیری اتحاد پاکستان نے رد عمل ظاهر کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب خان سے معاملہ کا نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ بہرام کے خلاف کیس داخل کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے..

انصاف کی عدم فراہمی ہر قمبر شہدادکوٹ، بہرام سمیت مئین شاہراہوں پر دھرنے دے کر انصاف لیا جائے گا..

اس موقع پر نوجوان کے ورثاء اور شہریوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ایسے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیا جائے..

اور ذہنی طور پر مفلوج اہلکاروں کے حوالے عوام کی جان کی حفاظت کی اہم ذمہ داری دینے والے ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے بھی جواب طلب کیا جائے.