سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) عید میلاد النبی کمیٹی کا اجلاس جامعہ غوثیہ رضویہ میں کنوینر مشرف محمود قادری کی زیر صدارت ہوا جس میں ماہ ربیع الاول کی ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیئے گئے اور
سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
عید میلاد النبی کمیٹی کا اجلاس جامعہ غوثیہ رضویہ میں کنوینر مشرف محمود قادری کی زیر صدارت ہوا جس میں ماہ ربیع الاول کی ابتدائی تیاریوں کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کیئے گئے اور جشن عیدمیلاد النبی خوب شان و شوکت اور تزک احتشام کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں جامعہ فیض العلوم کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی، غوثیہ تنظیم المساجد پرانا سکھر کے صدر مفتی محمد نعمان حنفی، جامعہ انیس المدارس کے مفتی محمد عسجد نعمان قادری، انجمن فدایان رسول کے صدر مولانا محمد عثمان فیضی، میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مولانا نور احمد قاسمی، تنظیم اصلاح الفقراءحسینیہ نقشبندیہ کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا انڈھڑ حسینی، بزم جامی رضا کے سربراہ مولانا رضوان خان قادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدارس اہلسنت ، خطباءآئمہ مساجد، دینی تنظیمات میلاد مصطفےٰ منانے والی علاقائی تنظیموں، متعلقہ سرکاری محکموں سمیت دیگر احباب سے ملاقاتوں رابطوں کےلئے باہمی مشاورت کی گئی مرکزی جلوس مرکزی جلسہ عام اور جلوس کے اختتامی جلسے کے حوالے سے شرکائے اجلاس نے اپنی اپنی تجاویز اجلاس میں پیش کیں۔ عید میلاد النبی کے کنوینر مشرف محمود قادری نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود ختم نبوت قانون کے 50 سال مکمل ہونے پر تحفظ عقیدہ ختم نبوت گولڈن جوبلی سال 2024 عید میلاد النبی کے موقع پر پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا۔ 7 ستمبر 1974 کو قائدملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی ؒ نے اس وقت کے ہم عصر علمائے کرام کے ساتھ مل کر جو قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کی اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلوایا گیا اس قانون کو 50 سال پورے ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے آئینی معاملات میں چھیڑ چھاڑ، قانونی حیثیت کو کمزور کرنے کی کوشش اسلامیان پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انتشار پھیلانے والے اور فتنہ پرور لوگوں سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے غیور عوام ہوشیار ہیں کوئی نقب زنی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو آزمائش میں نہ ڈالا جائے طے شدہ اسلامی آئینی قوانین کی اہمیت ختم نہیں کی جاسکتی۔