November 18, 2026

ھارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ملتان وہاڈی حاصل پور چشتیاں کو ملانے والی اہم شاہرہ قاضی والا روڈ جو کروڑوں روپے کی مالیت سے عرصہ دراز بعد تعمیر ہوا ہے، حالیہ بارشوں کی

IMG-20250725-WA0220

ھارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) ملتان وہاڈی حاصل پور چشتیاں کو ملانے والی اہم شاہرہ قاضی والا روڈ جو کروڑوں روپے کی مالیت سے عرصہ دراز بعد تعمیر ہوا ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے اسکی حالت بہت خراب ہو چکی ہے اور پشتے نہایت کمزور ہو چکے ہیں ۔جبکہ بیلدار حضرات جو کہ سڑک کے پشتے مضبوط کرنے کے لیے گورنمنٹ نے تعینات کئے تھے وہ عرصہ دراز سے غائب ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ ابھی تو آرام دہ سفر کے ارمان بھی پورے نہیں ہوئے بارش کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے مٹی غائب ہے جسکی وجہ سے قاضی والا روڈ بھت جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیگا اورحکومت پنجاب۔ کے کروڑوں روپے ضائع ہو جائیں گے۔ اس لیے محکمہ ہائی وے سے اپیل ہے کہ سڑک کے اطراف میں فوری مٹی ڈالی جائے تاکہ سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے