November 18, 2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مردان کی ہدایات پر صوابی کے علاقوں مرغز، تھند خوئی اور زیدہ میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔

IMG-20261118-WA0112

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مردان کی ہدایات پر صوابی کے علاقوں مرغز، تھند خوئی اور زیدہ میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مختلف میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کی گئی۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مردان کی ہدایات پر صوابی کے علاقوں مرغز، تھند خوئی اور زیدہ میں میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیا۔کارروائی کے دوران ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت مختلف میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن کی گئی۔ مجموعی طور پر 11 میڈیکل اسٹورز کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔ معائنے کے دوران 3 مشتبہ ادویات کے نمونے ٹیسٹ اور تجزیے کے لیے حاصل کیے گئے۔بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز چلانے پر 2 مقدمات کے اندراج کی کارروائی شروع کی گئی۔مکمل تحقیقات کے بعد 4 کیسز تیار کرکے مزید کارروائی کے لیے پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ (PQCB) کو بھجوا دیے گئے۔3 میڈیکل اسٹورز کے ڈرگ سیل لائسنس منظور کیے گئے اور متعلقہ فیس کے چالان جاری کیے گئے۔ایف آئی اے کی جانب سے غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور ڈرگ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔