ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی ٹیم نے پختونخوا آلٹرنیٹو میڈیکل کونسل کے دفتر پر چھاپہ۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی ٹیم نے پختونخوا آلٹرنیٹو میڈیکل کونسل کے دفتر پر چھاپہ۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ کونسل مبینہ طور پر ایک جعلی ادارہ تھا، جو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں متعدد کالجز چلا رہا تھا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی ٹیم نے ایچ ای آر اے (HERA) کے حکام کے ہمراہ نشترآباد، ہشت نگری پشاور میں واقع پختونخوا آلٹرنیٹو میڈیکل کونسل کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ کونسل مبینہ طور پر ایک جعلی ادارہ تھا، جو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، صوابی اور ملاکنڈ میں متعدد کالجز چلا رہا تھا۔مذکورہ کالجز کے ذریعے طلبہ کو چار سالہ میڈیکل ڈاکٹر (MD) ڈگری پروگرامز میں داخلے دے کر ڈگریاں جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔کارروائی کے دوران کونسل کے چیئرمین حضرت علی ولد روح الامین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ کونسل تقریباً 75 طلبہ کو MD کی ڈگریاں جاری کر چکی تھی۔معاملے کے تمام پہلوؤں، متعلقہ کالجز کی قانونی حیثیت، ڈگریوں کی تصدیق اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے حوالے سے انکوائری درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے غیر قانونی تعلیمی اداروں اور جعلی ڈگریوں کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔