مانسہرہ سے افغان مہاجرین کی واپسی تیز کرنے کے لئے اھم اجلاس۔
مانسہرہ سے افغان مہاجرین کی واپسی تیز کرنے کے لئے اھم اجلاس۔
باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کے تحت واپسی کے عمل کو مزید تیز، منظم اور شفاف بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر ثناہ فاطمہ
مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ محترمہ ثناء فاطمہ نے آج اپنے دفتر میں افغان مہاجرین کی منظم واپسی کے عمل کو تیز تر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل میں حائل رکاوٹوں، انتظامی امور اور باہمی رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی کے تحت واپسی کے عمل کو مزید تیز، منظم اور شفاف بنایا جائے تاکہ حکومتی پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔