November 18, 2026

25 جولائی 2025، سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اغوا، تاوان اور ظلم: مولانا نثار احمد پہوڑ کی تشدد زدہ ویڈیو جاری، جے یو آئی کا سخت

IMG-20250725-WA0217

25 جولائی 2025،

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
اغوا، تاوان اور ظلم: مولانا نثار احمد پہوڑ کی تشدد زدہ ویڈیو جاری، جے یو آئی کا سخت ردعمل .تفصیلات کے مطابق، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا نثار احمد پہوڑ کو ایک ماہ قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا، جس کی اب ایک انتہائی تکلیف دہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں انہیں زنجیروں سے بندھا ہوا دکھایا گیا ہے، اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ویڈیو کے ذریعے اور موبائل پر مغوی کے ورثاء سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مغوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ نہایت غریب ہیں اور کسی بھی صورت میں رقم ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔اس صورتحال پر جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ اغوا، ڈاکو راج اور بدامنی عام ہو گئی ہے۔ سندھ ڈاکوؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ کاروبار تباہ ہو چکا ہے، امن و امان کا جنازہ نکل چکا ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ سندھ اغوا انڈسٹری کا گڑھ بن چکا ہے۔ڈاکٹر انصاری نے خبردار کیا کہ اگر مولانا نثار احمد پہوڑ ( جیکب آباد)، مولانا سکندر علی کاکیپوٹو ( شکارپور) اور دیگر مغویوں کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا، تو جمعیت علماء اسلام سڑکوں پر آنے اور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مغوی علماء کرام کو ڈاکوؤں کے چنگل سے فوری طور پر بازیاب کرانے کے لیے فوری آپریشن شروع کیا جائے اور اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکا جائے تاکہ عوام کو تحفظ مل سکے۔

جاری کردہ:
ڈاکٹر اے جی انصاری
پریس سیکریٹری، جمعیت علماء اسلام سندھ
📞 0311-1798669