November 18, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسق) نوشهروفيروز کے رہائشی زمیندار امام علی بھرٹ کی جانب سے مختلف تھانوں پر داخل جھوٹے مقدمات کے خلاف

IMG-20250725-WA0218

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے ساتھ کمیرا مہم اشفاق کھوسق) نوشهروفيروز کے رہائشی زمیندار امام علی بھرٹ کی جانب سے مختلف تھانوں پر داخل جھوٹے مقدمات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں داخل درخواست پر سماعت ہوئی، سندھ ہائی کورٹ سکھر میں جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل سنگل بئنچ کے روبرو درخواستگذار کے وکیل صابر حسین کلہوڑو نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سال 2018ع سے نوشهروفيروز کے مٹھانی، کوٹ مٹہا خان، ٹہارو شاہ کے علاوہ دادو ضلعہ کے بہنڈ ماڑی اور راجودیرو تھانوں میں درخواستگذار کے اوپر بناجواز جھوٹے مقدمات دائر کرکے حراسان کیا جا رہا ہے، داخل جھوٹے مقدمات میں پولیس کی جانب سے ثبوت و دیگر ضروری دستاویزات پیش نہ کرنے کے سبب ٹرائل کورٹس نے درخواستگذار کو بری کرنے کے فیصلے سنائے ہین، اس کے باوجود پولیس درخواستگذار کے اوپر قتل، چوری و دیگر نوعیت کے جھوٹے مقدمات داخل کرنے پر تلی ہوئی ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لیکر تحفظ فراہم کرکے انصاف کیا جائے، اس دوران عدالت نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سے پوچھ گچھ کی، پوليس افسران کی جانب سے مطمئن کردہ جواب نہ دینے پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا، عدالت نے ایس ایس پی نوشهروفيروز اور ایس ایس پی دادو کو حکم دیا ہے کہ درخواستگذار کے خلاف کوئی بھی مقدمہ داخل کرنے سے پہلے معزز عدالت کو لازمی آگاہ کیا جائے، عدالت نے دونوں ایس ایس پیز کو تنبیہ کی ہے کہ عدالت کے دیئے گئے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا