November 18, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا

IMG-20250725-WA0156

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ پر 9 دکانیں سیل کر دی گئیں، انہوں نے حکومتی ہدایات کے برخلاف تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے دکانداروں کو اپنی جگہوں تک محدود رہنے کی ہدایات کیں، پیرا فورس نے انسداد تجاوزات مہم کے تحت سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات کر کے عوام کے لیے دشواری پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں۔