November 18, 2026

مشیر صحت نگار جوہر کا نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا دورہ، 130 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح 21 نومبر کو ہوگا۔

IMG-20261118-WA0183

مشیر صحت نگار جوہر کا نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا دورہ، 130 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح 21 نومبر کو ہوگا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا افتتاح کریں گے، مشیر صحت نے انتظامات کا جائزہ لیا۔

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) صوابی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل شدہ ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات اور افتتاحی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر مردان سید محمد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان، ہسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ، محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حکام بھی موجود تھے۔ تقریباً 130 بستروں پر مشتمل نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کا باقاعدہ افتتاح گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی 21 نومبر کو کریں گے۔ مشیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے دستیاب سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مشیر صحت نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افتتاح سے قبل تمام انتظامی اور طبی امور مکمل کیے جائیں تاکہ ہسپتال کو باضابطہ طور پر فعال کرکے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی شروع کی جا سکے۔مشیر صحت نے اس امر پر زور دیا کہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کی فعالیت سے ضلع کے عوام کو اپنے علاقے میں بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں علاج معالجے کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے میں درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔