اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا خراب کارکردگی پر سرکل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز سید فخرالعباس شاہ کے خلاف ایکشن، خدمات
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا خراب کارکردگی پر سرکل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز سید فخرالعباس شاہ کے خلاف ایکشن، خدمات محکمہ کوآپریٹیو کے سپرد، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متذکرہ آفیسر کے خلاف پرائس کنٹرول کی کاروائیوں کی مایوس کن کارکردگی پر سخت اقدام اٹھا لیا، متعدد وارننگز کے باوجود سرکل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز سید فخرالعباس شاہ پرائس کنٹرول کاروائیوں کا ٹارگٹ پورا کرنے میں یکسر ناکام رہے، سید فخرالعباس شاہ کےغیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث پرائس کنٹرول کاروائیوں کے سلسلہ میں ضلع کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے، اس صورتحال کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سید فخرالعباس شاہ کی خدمات کو سیکرٹری کواپریٹو سوسائٹیز پنجاب کے سپرد کرتے ہوئے بہتر متبادل محنتی آفیسر تعینات کرنے اور سید فخرالعباس شاہ کو مستقبل میں ساہیوال ڈویژن میں کسی بھی عہدہ پر تعینات نہ کرنے کی سفارش بھی کردی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی جانب سے اس سلسلہ میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔