November 16, 2026

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان دانستہ چھپاتے

FB_IMG_1753100111368

کوئٹہ مرد اور عورت کے بیہیمانہ قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی۔ یہ واقعہ عید الاضحی سے چند دن پہلے کا ہے۔جسے دونوں خاندان دانستہ چھپاتے رہے۔سردار شیرباز خان نے بانو بی بی اور احسان اللہ سمالانی کو کاروکاری کا مرتکب قرار دیکر سزائے م وت سنائی۔میدانی علاقے میں جاکر دونوں کو گولیاں مار کر ماورائے عدالت ق ت ل کردیا گیا۔قاتل اس ظلم و بربریت کی وڈیوز بناتے رہے۔جسے بعد میں خوف و ہراس پھیلانے کی لئیے جاری کردیا گیا۔
‏پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔صوبائی حکومت اس کیس میں فریق بن چکی ہے۔وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے دعوؤں کے عین مطابق آپ سے امید ہے اس کیس کے تمام مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر نہ صرف فرسودہ قبائلی روایات کی حوصلہ شکنی کریں بلکہ بلوچستان کے لوگوں کو تحفظ کا احساس فراہم کریں گے
بلوچستان میں قتل ہونے والے میاں بیوی کے ملزمان کو سزا ملنا ناممکن ہے۔
ایسے مقدمات بلوچستان میں آئے روز ہوتے رہتے ہیں ان مقدمات میں مدعی صرف سرکار ہوتی ہے ابھی سوشل میڈیا کی وجہ سے ملزمان کی گرفتاریاں ہوئی ہیں مگر چند دن تک جب معاملہ ٹھنڈا ہو جائے گا تو مقامی سرداروں کے دباؤ پر سرکار بھی مقدمہ کی پیروی نہیں کرے گی۔
بلوچستان میں قانون کی بے حسی کا اندازہ اس چیز سے لگایا جاسکتا ہے کہہ واقعہ عید سے پہلے کا ہے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی نہ ایف آئی آر ہوئی تھی اور نہ ہی کوئی انکوائری ۔