November 16, 2026

‏اسلام آباد کی مظلوم نور مقدم کو شاید ہی کوئی بھولا ہو۔ظاہر جعفر کی گرفتاری کے بعد ہر پیشی پر اسکے ڈرامے آج بھی ذہنوں میں زندہ ہیں۔خود کو پاگل ثابت کرنے کی کوششیں آج بھی کسی

FB_IMG_1753100720295

‏اسلام آباد کی مظلوم نور مقدم کو شاید ہی کوئی بھولا ہو۔ظاہر جعفر کی گرفتاری کے بعد ہر پیشی پر اسکے ڈرامے آج بھی ذہنوں میں زندہ ہیں۔خود کو پاگل ثابت کرنے کی کوششیں آج بھی کسی تازہ واقعے کی طرح آنکھوں کے سامنے آجاتی ہیں۔خاندان نے پیسہ پانی کی طرح بہایا- سلمان صفدر جیسے وکلا نے ظاہر جعفر کے حق میں دلائل دئیے۔اس سب کے باوجود یہ عوامی پریشر ہی تھا کہ ظاہر جعفر جیسے درندے کو سزائے موت سنائی گئی۔اپیلوں میں بھی قاتل قرار دیکر سزا کو برقرار رکھا گیا۔ ظاہر جعفر سمجھتا ہے شاید عوام نور مقدم کا بیہیمانہ قتل بھول گئے ہیں۔ جس نے کمزور نور مقدم پر رحم نہیں کیا وہ درندہ صدر سے اپنے لئیے رحم کی اپیل کررہا ہے جسکے لئیے پمز کے دو ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے۔جو ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کی رپورٹ صدر صاحب کو پیش کریں گے۔ ایسا مالدار مجرم جسکے آگے نہ نور مقدم کے مظلوم والدین جھکے ۔نہ قانون جھکا۔ نہ عدالتیں جھکیں۔نہ میڈیا جھکا۔نہ عوام جھکے۔ صدر پاکستان سے تمام پاکستانیوں کی اپیل ہے ظاہر جعفر جیسے درندے کو معافی دیکر یا سزا میں کمی کرکے ملک و قوم کا وقار شرم سے نہ جھکنے دیجیئے گا۔