November 16, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ سلطان کمرشل مارکیٹ کی

20250720_073141

میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی تعمیرات کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا۔ سلطان کمرشل مارکیٹ کی طرح اب گلشن مارکیٹ سلیم اختر روڈ (قائداعظم روڈ) میلسی کے متعلق بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ مارکیٹ بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور کمرشلائزیشن فیس و کنڈونیشن فیس کی ادائیگی کے بغیر تعمیر کی گئی ہے۔درخواست گزار محمد فیاض نے کمشنر ملتان کو ارسال کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ محسن عمر ولد محمد عمر آرائیں، محمد اسلم ولد سلیمان آرائیں، اور دیگر افراد نے وفاقی و صوبائی حکومت کی ملکیتی زمین پر 59 دکانات پر مشتمل گلشن مارکیٹ غیر قانونی طور پر تعمیر کر رکھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ زمین مکان نمبر 385 واقع خسرہ نمبر 75/11، اصل میں وفاقی حکومت کی ملکیت تھی جو اب صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہے۔درخواست کے مطابق نہ تو اس مارکیٹ کا کوئی باقاعدہ نقشہ پاس کروایا گیا ہے، نہ ہی کسی قسم کی کمرشلائزیشن یا کنڈونیشن فیس ادا کی گئی۔ مزید برآں، رجسٹری غیر قانونی طور پر کروائی گئی ہے جس کا محکمہ مال میں کوئی اندراج موجود نہیں، نہ ہی انتقال درج کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود محسن عمر وغیرہ نے PT-1 میں خود کو مالک ظاہر کرتے ہوئے مارکیٹ سے کرایہ وصول کرنا شروع کر رکھا ہے۔گلشن مارکیٹ کے مالکان کا موقف ہے کہ انہوں نے مارکیٹ قانونی ضروریات کے مطابق بنائی ہے اور کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔کیا گلشن مارکیٹ بھی سلطان مارکیٹ کی طرح سیل ہو گی؟